Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائیگر فورس کے بھتہ فورس بن جانے کی شکایات آرہی ہیں

Now Reading:

ٹائیگر فورس کے بھتہ فورس بن جانے کی شکایات آرہی ہیں
maryam

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےعمران صاحب سمارٹ لاک ڈاؤن، اشرفیہ کا لاک ڈاؤن، کرفیو کی بحث سے باہر آئیں۔ عمران صاحب ہر روز 100 لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جان ہار رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب آپ اپنی نااہلی ، نالائقی اور چوری کا ملبہ کورونا پہ نہیں ڈال سکتے، آپ کی نااہلی، نالائقی اور چوری سے معیشت تباہ ، عوام بے روزگار اور عوام بے حال ہوئی، اپنی کنفیوژن چھپانے کے لئے لاک ڈاؤن کے بارے میں طبقاتی تفریق ملک کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور چوری نے پاکستان کو سال 2020 میں دنیا کا مہنگا ترین ملک بنا دیا، آپ نے دو سال میں ملک کو مہنگا ترین اور غریب ترین بنا دیا، ٹائیگر فورس کہاں ہے اور کیا کر رہی ہے۔

ٹائیگر فورس کے بھتہ فورس بن جانے کی شکایات آرہی ہیں، کورونا کے خلاف حالتِ انکار ملک و قوم کے لئے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب عوام کورونا کے خلاف جنگ آپ کے ذہنی تذبذب ، نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ہار رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر