
صوبائی وزیر برائے تعیلم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی چول نہیں بلکہ مہا چول ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر برائے تعیلم سندھ سعید غنی کا وفاقی وزیر علی زیدی کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں صوبائی وزیر برائے تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی منہ چھپانے کے بجائے بے شرم بن کر پھر الزامات لگارہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ علی زیدی پیپلزپارٹی کے متعلق انکشافات کرنے چلے تھے اور آج پی ٹی آئی کو وضاحتیں دینا پڑرہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پر الزامات سے پہلے علی زیدی اپنے گریبان میں جھانکیں کیونکہ عوام انتظار کررہے ہیں کہ کب علی زیدی عزیر بلوچ سے پی ٹی آئی کے تعلقات کا سچ بولتے ہیں۔
سعید غنی نے سوال کیا ہے کہ علی زیدی جواب دیں کہ وہ کیوں علی الاعلان عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام کہتے تھے؟
اس سےقبل وفاقی وزیر بحری علی زیدی نے حبیب جان کے عزیر بلوچ اور پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلقات پر مبنی ویڈیو ٹویٹرپر شئیر کی تھی۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا تھا کہ جرم اور سیاست ایک دوسرے کےساتھ چل پڑے ہیں، آصف علی زرداری اور ان کے حواری حبیب جان کے ذریعے بےنقاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت عزیر بلوچ کے دروازے پر رہتی تھی، اویس مظفر کے آنے سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News