
سندھ حکومت کی جانب سے اسد اللہ خان کو ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے پراجیکٹ میں گھپلوں کے باعث واٹر بورڈ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
واٹر بورڈ میں تبدیلی کے پیش نظر ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے سے اسداللہ خان کو ہٹادیا گیا ہے لیکن اسد اللہ خان واٹر بورڈ میں بدستور ڈی ایم ڈی ٹیکنکل رہینگے۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز واٹر بورڈ سیکریٹریٹ عالمی بینک پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر چھاپہ مارا تھا۔
دوسری جانب حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ گریڈ 19 کے افسر خالد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت سندھ نے ڈائریکٹرجزل پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ یونٹ، فنانس ڈپارٹمنٹ خالد محمود شیخ کو منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مقرر کردیا ہے۔
خالد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دیے دیا ہے، خالد محمود شیخ اس سے قبل 7 مارچ 2018 سے 11 فروری 2019 تک واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
خالد محمود شیخ اپنی سربراہی میں حکومت سندھ کے اہم ترین منصوبے کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں،انہیں مالی، انتظامی اور تیکنیکی امور کا ماہر مانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News