
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام جسےچاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جسےچاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں اور بھرپور طریقے سے قوم کی رہنمائی کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اور لٹیروں کا خواب ہے، جو کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والے جانتے ہیں کہ عمران خان سمجھوتہ کریں گے اور نہ ہی کوئی رعایت کریں گے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا ہے کہ فرزند زرداری اور انکی جماعت کو قوم نے عام انتخابات میں مسترد کیا لیکن کل انہوں نے بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی خفت اٹھائی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے ذریعے کہا تھا کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کا نہیں بلکہ ملک کا وزیراعظم چاہیئے لیکن بدقسمتی سے ہمارا وزیراعظم صرف پی ٹی آئی کا ہے۔
Will hold press conference in #Lahore tomorrow InshAllah. We need a Prime Minister of Pakistan. Unfortunately we only have a Prime Minister of PTI. PM call’s himself ‘only option’. The people of Pakistan want anyone but him. This Govt must go.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 30, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News