Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مالی سال 20-2019 میں احساس پروگرام کا سفر، مختصر جائزہ

Now Reading:

مالی سال 20-2019 میں احساس پروگرام کا سفر، مختصر جائزہ
مالی سال 20-2019

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کے مالی سال 2019-20 کی مجموعی کارکردگی کا ایک مختصر جائزہ ٹویٹ کر دیا ہے۔

ٹوئٹ کے مطابق احساس پروگرا کے ذریعے اب تک سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مختلف پروگراموں میں 254.95 ارب روپے خرچ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کوراشن امدادفراہم کرنے والے اداروں سے ملانے کیلیئے 21 اپریل 2020 کو حکومت نے راشن پورٹل کا اجراء کیا، پورٹل پراب تک 738,869 افرا دراشن امداد کیلیئے خود کو رجسٹر کرواچکے ہیں اور ضرورتمند افراد میں راشن کی تقسیم کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

احساس آمدن پروگرام جس کا اجراء 21 فروری 2020 کو ہوا تھا، اس پروگرام کے تحت اب تک 25,054 خاندانوں کو 1.5 ارب روپے مالیت کے چھوٹے کاروباری اثاثے فراہم کیئے جاچکے ہیں۔

احساس سیلانی لنگر پروگرام کا آغاز7 اکتوبر 2019 کو کیا گیا تھا اور اب تک پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت 6 لنگر خانے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد میں کھولے جاچکے ہیں۔

Advertisement

احساس کفالت پروگرام جس کا اجراء 31جنوری 2020 کو ہوا تھا، اس پروگرام کے تحت اب تک 45 لاکھ 76 ہزار4 سو63 مستحق خواتین مستفید ہو چکی ہیں۔

احساس بلاسود قرضے جن کا اجراء 5 جولائی 2019 کو ہوا تھا، اس پروگرام کے تحت اب تک 712,852 افراد کو 24.082 ارب روپے مالیت کے احساس بلاسود قرضے جاری کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اجراء 4 نومبر2019 کو ہوا جس کے ذریعے اب تک ضرورت اور میرٹ پر مبنی اس پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 4.8 ارب روپے 50,500 سے زائد مستحق و ہونہار طلبا کے اسکالرشپ کیلیے جاری کیئے جا چکے ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ محنت کش طبقے کیلیئے وزیراعظم نے 1 اپریل 2020  کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرا کیا اور 9 اپریل سے ادائیگیاں پورے ملک میں جاری و ساری ہیں جس سے اب تک 1 کروڑ 23 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد میں 148 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2020 سے جون 2020 کے دوران احساس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کا احوال جلد آنے والے احساس نیوز لیٹر کے دوسرے شمارے میں موجود ہوگا۔

ڈاکٹر ثانیہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے 10 مارچ 2020 کو احساس ضلعی پورٹل ڈیٹا فار پاکستان کا اجراء کیا تھا اور اس پورٹل کی تشکیل حکومت کا حقائق پر مبنی وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر اداروں کے فیصلہ سازی کے عمل میں اہم قدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات؛ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا
وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرکی صورتحال پر آج اجلاس طلب کر لیا
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز
پاکستان نےدوسرے ٹی20میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر