
وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے بینک سے قرض لینے پر سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کا مقصد ہے کہ غریب طبقہ اپنا گھربناسکے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤ سنگ اسکیم میں بہت رکاوٹیں آئیں۔ تمام بینکوں سےبات کی ہےکہ اپنےپورٹ فولیو کا 5 فیصد تعمیراتی شعبوں کے لیے رکھیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔ہاؤسنگ اسکیم میں پہلے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی ملےگی۔
انہوں نے کہا کہ 10 مرلے کے گھر کے لیے قرضے پرصرف7 فیصد اور 5 مرلے کےگھرکی تعمیر کے لیے قرضے پرصرف 5 فیصدسوددینا پڑےگا ،باقی حکومت سبسڈی دے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں بینک سب سے زیادہ گھروں کے لیے قرضے دیتے ہیں لیکن پاکستان میں بینک صرف 0.2 فیصد قرضے دیتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ معیشت کیسے چلانی ہے؟ یہ آج ساری دنیا کا مسئلہ ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مندی کی صورتحال ہے اور معیشت بیٹھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےفیصلہ کیاہےکہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی صنعت کےذریعےمعیشت کوکھڑاکرناہے۔ لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپر جائےگی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تعمیرات کے لیے این او سیز کی تعدادکم کی ہےاورون ونڈوآپریشن شروع کیاہے۔تعمیراتی شعبوں کے لیے کبھی کسی حکومت نےاس طرح کی آسانیاں پیدانہیں کیں۔
عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبےکے لیے یہ رعاتیں صرف اسی سال کے لیے ہیں۔تعمیراتی شعبےکے لیے ہم نے ٹیکسز کم کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے اور بلڈرز کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کررہےہیں۔ ہرصوبہ ون ونڈو آپریشن پر کام کررہاہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبےکی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے۔ہم نے سارے صوبوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News