
صوبائی وزیر وپاکستان پیپلز کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان بونے وزیروں کے پیچھے نہ چھپیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر شاہ کا وفاقی حکومتی ترجمانوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بونے وزیروں کے پیچھے نہ چھپیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کا جواب خود دیں۔ ان بونے وزرا ءکا جواب تو ہم صوبائی وزرا ءبھی دینا پسند نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حقیقت پرمبنی باتیں کی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News