Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ نیازی حکومت نااہل، نالائق ہے، سعید غنی

Now Reading:

موجودہ نیازی حکومت نااہل، نالائق ہے، سعید غنی
Saeed Ghani cleared the fiction about online education for schools

صوبائی وزیر برائے تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کل میں ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ موجودہ نیازی حکومت نااہل نالائق ہے کیونکہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے کہ جو ان کے خلاف بولتا ہے اس کے خلاف کاروائیاں کرتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا میں نے 25 جون کو بتایا تھا کہ مہا چول نے اے این ایف کو خط لکھا ہے لیکن اس طرح کے ہتھکنڈے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ جس رپورٹ کی بنیاد پر یہ کہانی گڑی جارہی ہے وہ رپورٹ جنوری 2018 کی ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ میرے بھائی کے بارے میں بات کی گئ لیکن اس کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے کیونکہ کوئی ایف آئی آر کاٹی ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2017 میں فیصل کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا اس وقت میں اے ڈی خواجہ کے گھر گیا ان کو بتایا کہ وہ قتل کے خلاف کارروائی کی جائے لیکن اب جب میں کلیم امام کے خلاف کے بولا تو یہ رپورٹ سامنے آگئی، اپوزیشن کی ایک کمیٹی بنادی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ اس رپورٹ کی اچھے پولیس افسر سے تصدیق کرائیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ میں علی زیدی کی باتوں کو بار بار چیلنج کرتا ہوں کہ میرے ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے بتایا کہ امن کمیٹی سے رابطے کے لیے عمران اسماعیل، علی زیدی اور عارف علوی نے کمیٹی بنائی۔

وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ علی زیدی نے لندن میں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کے 3ملین اپنے اکاؤنٹ میں ڈلوائے، اس وقت یہ لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف ڈرمہ بازی کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کورونا سے لوگوں کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے اور عوامی اشوز کو لوگوں کو بھلانا چاہتی ہے لیکن ہم پر جو الزام لگاٸے جاتے ہیں ان کا جواب دینا ہماری ذمہ داری ہے جو بہ حالت مجبوری کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر