
خالد محمودشیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق خالد محمودشیخ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کراچی کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی مد میں 30 کروڑ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو فنڈز کی مد میں10 کروڑ پہلے آئیے پہلے پایئے کی بنیاد پر دیے جائیں گے،رقم کل صبح متعلقہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائےگی۔
واضح رہے گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے مختلف تقرریوں اور تبادلوں کے سلسلے میں اہم فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کو عہدے سے فارغ کرکے خالد محمود شیخ کو نیا ایم ڈی کا ایڈیشنل چارج دے دیا تھا۔
اسداللہ خان، ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے سے برطرف
ذرائع کا کہنا تھا کہ گریڈ 19 کے خالد محمود شیخ کو گریڈ 20 کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 20 کے اسد اللہ خان ڈی ایم ڈی ٹریکینکل رہیں گے۔
الد محمود شیخ کو ایم ڈی واٹر بورڈ کا اضافی چارج دیے دیا ہے، خالد محمود شیخ اس سے قبل 7 مارچ 2018 سے 11 فروری 2019 تک واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
خالد محمود شیخ اپنی سربراہی میں حکومت سندھ کے اہم ترین منصوبے کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں،انہیں مالی، انتظامی اور تیکنیکی امور کا ماہر مانا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News