
اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کا مشن، بلاول بھٹو زرداری متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو آج شام چار بجے مولانا فضل الرحمان جبکہ 6 بجے جاتی امراء میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔
ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کی یہ اہم ملاقات آج لاہور میں ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر اپوزیشن کے فیصلہ کن اقدام پر مشاورت ہو گی، عید الاضحیٰ کے بعد اے پی سی کے انعقاد پر بھی دونوں رہنماؤں میں مشاورت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News