Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے

Now Reading:

عمران خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتی، عمران خان 5 سال کی مدت پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد جھاڑو پھرنے جا رہا ہے،شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے، جیسا کہوں ویسا کرے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 120 احتساب عدالتوں کے قیام کا فیصلہ تاریخی ہے، کل جو فیصلہ آیا ہے میری سیاسی زندگی میں کبھی نہیں آیا، میری سیاسی زندگی میں یہ پاناما سے بڑا فیصلہ ہے، چیف جسٹس نے جتنا بڑا فیصلہ کیا ہے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، عدالتی فیصلے سے جھاڑو پھر جائے گا اور آئندہ کا انتخاب شفاف ہوگا، 14 وزارتیں چلائیں مگر مجھے ایک ٹکا نہیں ملا۔

شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ریلوے اہم ترین سال میں داخل ہونے جا رہی ہے، ایم ایل ون ریلوے کو نئی زندگی دے گا، حادثات کی کمی کیلئے ایم ایل ون اہمیت کا حامل ہے، ایم ایل ون منصوبے کی ایکنک منظوری دے گی، ایم ایل ون ہی ریلوے کاواحد حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرسوں تک نالہ لئی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر