Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا

Now Reading:

کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا
سرینگر ہائی وے

کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر مواصلات مراد سعید نے سرینگر ہائی وے کی تختی کی نقاب کشائی کردی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندرمودی نئے دور کا ہٹلر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر پورا پاکستان متفق ہے اور مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونیوالوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے اور انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان، اب ہر شہری کا یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان کیونکہ کشمیر کاز کے لئے ملک کا ہر شہری متفق ہیں۔

ان مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کوبے نقاب کرنا ہے، کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دینا ہے کیونکہ کشمیری نوجوان جدوجہد آزادی کوایک اور مقام پرلے گئے ہیں۔

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ جامع مسجد سری نگر میں جمعہ ادا کریں گے۔

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے یک طرفہ الحاق اور بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے پر پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا کیا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فرازاور وزیر مواصلات مراد سعید نے یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کے موقع پر کہا کہ یہ ٹکٹ دنیا بھر میں بھارتی مظالم کی عکاسی کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام پانچ اگست کو گھروں پر قومی اور کشمیر کے پرچم بلند کریں تاکہ کشمیریوں کو احساس ہو کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس کاز کوانجام تک نہ پہنچا لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر