Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے تاجروں نے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

کراچی کے تاجروں نے شہر کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا
فوج

کراچی کے تاجروں نے شہر کے بہتر ترین مفاد میں کراچی کو اگلے5سالوں کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بی ایم جی سراج تیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کا کراچی کو صاف ستھرا کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سراج تیلی کا کہنا ہے کہ کراچی کو بہتر بنانا ہے تو پانچ سال تک فوج کو سونپ دیا جائے جبکہ 20 سے 25سال کے طویل عرصے  بعد وفاقی حکومت کا کراچی کے لیے کچھ اچھا کرنے کی نیت سے آناخوش آئند ہے

چیئرمین بی ایم جی نے کہا کہ پچھلے 20سالوں میں تمام سیاسی جماعتوں کا کراچی کو نظر اندازکرنا تباہ کن صورتحال پیدا کرنے کا بنیادی سبب ہے، تمام سیاسی جماعتیں جو نوے کی دہائی سے آج تک برسر اقتدار رہی وہ کسی بھی قسم کی ہمدردی کی مستحق نہیں۔

سراج تیلی نے یہ بھی کہا کہ صر ف فوج کی نگرانی میں ہی کراچی کے انفرااسٹرکچرو دیگر مسائل کا حل ممکن ہے جبکہ صفائی مہم کے آغاز کو صرف دو دن ہی گزرے ہیں اور این ڈی ایم اے، ایف ڈبلیو او کی سخت محنت کی وجہ سے فرق صاف ظاہر ہے

Advertisement

چیئرمین بی ایم جی کا کہنا تھا کہ صفائی مہم صرف نالوں کی صفائی تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ کراچی کے ہر کونے اور گوشے کو ہنگامی بنیادوں پر کچرے سے صاف کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی مہم شروع

اپنے بیان میں سراج تیلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر شہر کی صفائی وستھرائی کو صرف فوج کی نگرانی میں ہی برقرار رکھنا ممکن ہے۔

چیئرمین بی ایم جی نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او کو انفرااسٹرکچر کی تعمیر نو باالخصوص کراچی کے خستہ حال روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنانے کا ٹاسک بھی دیا جائے۔

سراج تیلی  نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ کراچی والوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جبکہ کراچی والوں اور کاروباری و صنعتی برادری کا مقامی انتظامیہ کی صلاحیتوں پر مکمل طور پر اعتماد ختم ہوچکا ہے

چیئرمین بی ایم جی سراج تیلی نے مزید کہا کہ کراچی کو فوج کے حوالے کرنا ناگزیر ہے بصورت دیگر شہر کی تباہ کن صورتحال ملکی معیشت پراثرانداز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر