
وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اب آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے، دورے کو ری شیڈول کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے اپنا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی کیا، تاہم اب وہ 14 اگست کے بعد کراچی کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔
ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال، کراچی میں ترقیاتی کاموں پر گفتگو ہوگی۔
کراچی میں بارشوں کے بعد نکاسی آب کی صورتحال سے گورنر سندھ وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News