Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کے پاس بھارتی مظالم کا جواب صرف خاموشی ہے ، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

حکومت کے پاس بھارتی مظالم کا جواب صرف خاموشی ہے ، مولابخش چانڈیو
خان صاحب

ؤسیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے پاس بھارتی مظالم کا جواب صرف پانچ منٹ کی خاموشی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گھر بیٹھے تقریریں اور تجزیہ کرنے سے مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں ہوتا، مودی کشمیر ہڑپ کر گیا اور خان صاحب  سفارتکاری کی بجائے تجزیہ کاری میں لگے رہے۔

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک سال ہو گیا محاصرے کو اور ہمارے وزیراعظم سوائے مودی کے تاریخ بتانے کی اور کوئی قدم نہ اٹھا سکے۔

مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ سوائے چند دوست ممالک کے آج کوئی بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑا جبکہ قوم ، تمام ادارے کشمیر کاز کے ساتھ اسی جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی نے کشمیر کاز کو  ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جبکہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کر رکھا ہے۔

Advertisement

ٓآصف زرداری پاکستان کے مدبر سیاسی قائد ہیں، مولابخش چانڈیو

مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے اور بھارت کو تنہا کرنے کیلئے جارحانہ سفارتکاری کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیوکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنا خون بہا رہے ہیں، وادی ایک سال سے جیل بنی ہوئی ہے، ہماری حکومت کے پاس بھارتی مظالم کا جواب صرف پانچ منٹ کی خاموشی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر