کابینہ کی جانب سے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے ایک بار پھر کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
کابینہ کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز کی تشکیل نو میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، ارکان کو کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں بطور ممبرز تعیناتیاں کالعدم قرار دینے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
کابینہ نے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے ایک بار پھر کمیشن تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق اب کمیشن تحقیقات کے ساتھ ساتھ بحران کے مرتکب افراد کی نشاندہی اورسزائیں تجویز کرے گا۔
جتنا بھی مشکل وقت آئے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم
کابینہ کی جانب سے پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ میں توسیع کو منظور کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں مقای طورپرتیار سرجیکل اور این 95 ماسک برآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے جبکہ کابینہ نے فیڈرل گورنمنٹ سرونٹس کالونی کوئٹہ کے لیے زمین کے حصول کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے اور ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے اور ابتدائی طور پر 8ویں اور9ویں جماعت کیلئے نصاب تیار کیا جائیگا۔
کابینہ کے اجلاس میں حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں اور اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
