
وزیراعظم عمران خان سے قائد ایوان شہزاد وسیم اور رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ایوان بالا سے متعلق امور پر غور کیا گیا جبکہ سینیٹ میں قانون سازی سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سےسینیٹ میں رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد کی بھی ملاقات ہوئی جس میں حلقے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان”کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘کو حتمی شکل دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ پلان کی باقاعدہ منظوری کے بعد عمل درآمد کا کام شروع کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News