Advertisement
Advertisement
Advertisement

دامن صاف ہے ، جب بھی بلایا جائے گا پیش ہوں گے

Now Reading:

دامن صاف ہے ، جب بھی بلایا جائے گا پیش ہوں گے
عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شراب لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے، دامن صاف ہے، جب بھی بلایا جائے گا، پیش ہوں گے، قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب پیشی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے نیب کے سامنے پیش ہوا، صرف ایک گاڑی میں بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر گیا، نیب کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ لائسنس کے معاملے پر ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے، ہم آئینی اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں، نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ نیب میں پیش ہو کر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی روایت قائم کی، عدالت اور خصوصی کمیشن میں بھی جا کر موقف پیش کر چکا ہوں، گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا، قانون شکن عناصر نے خود کو ایکسپوز کیا، قانون کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے، پنجاب میں قانونی ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر