Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھل نواحبکوکےمشترکہ منصوبےمیں500ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی،عاصم سلیم باجوہ

Now Reading:

تھل نواحبکوکےمشترکہ منصوبےمیں500ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی،عاصم سلیم باجوہ
تھل نواحبکوکے

چئیرمین سی پیک اتھارٹی جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھل نواحبکوکے مشترکہ منصوبےمیں500ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کاتھربلاک 2 سےمتعلق اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تھل نواحبکوکے مشترکہ منصوبے میں500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مقامی طور پر305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئےگئے۔

Advertisement

اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک کےتحت تھل نواحبکوکےمشترکہ منصوبےکا فنانشل کلوزنگ ستمبرمیں متوقع ہے۔

 واضح رہے اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی ترقیاتی کونسل کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی ترقیاتی ایجنڈہ خصوصاً بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں  کا جائزہ لیا گیا۔

عید پر ان ہیروز کو مت بھولیں جنہوں نے ہمار ے لئے اپنی جانیں قربان کی، عاصم سلیم باجوہ

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک  منصوبوں سے استفادے کیلئے بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کی ترقی ضروری ہے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی میں بلوچستان  کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن انکےمناسب  استعمال کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر