Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا، وزیر اعظم

Now Reading:

ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا، وزیر اعظم

وزیراعظم  عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایم ایل ون  منصوبے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں  شیخ رشید احمد، اسد عمر اور  ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ،چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور دیگر سینئرافسران  شریک ہوئے۔

وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے، منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے مقرر کردہ ٹائم لائنز اور اب تک ہونے والی پیش رفت اور منصوبے کے ثمرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا سب سے اہم اور کلیدی منصوبہ ہے، ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ اس  منصوبے پر عمل درآمد سے ہنرمندوں اور تربیت یافتہ افراد کے لیے نوکریوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے اور صنعتی عمل کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو سفر اور مال برداری کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ایم ایل ون منصوبے سے کاروباری برادری کے لیے جہاں کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں گی وہاں کاروباری لاگت میں واضح کمی واقع ہوگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے سماجی و معاشی ترقی کا نیا باب روشن ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات کے تعین میں ہمارے پیش نظر عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر