
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کاحال دیکھ کر دل روتا ہے، شجرکاری مہم سےموسمیاتی تبدیلی کےاثرمیں کمی آئےگی۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں ٹائیگرز ڈے منایا گیا جس میں شجرکاری مہم چلائی گئی جس سے موسمیاتی تبدیلی کےاثرمیں کمی آئےگی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 53 ہزار پودے لگائے جائینگے وزیراعظم کو کراچی کے عوام کے دکھ کا احساس ہے شہر کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ پارک میں 13ہزار پودے لگائےجائیں گے کراچی میں پارکس کوکاٹ کاٹ کر پلازے بنائےگئے مگر پارکس کیلئےمختص جگہوں پر اب صرف پارک بنیں گے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ شجرکاری مہم سےموسمیاتی تبدیلی کےاثرمیں کمی آئےگی، تمام ممبران اپنےعلاقوں میں پارکس کاخیال رکھیں۔
لاہور کے ساتھ نیا شہر بنانے جا رہے ہیں ، وزیراعظم
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کراچی کی حالت دیکھ کر دکھ ہوتا ہے جبکہ عمران خان سےزیادہ کراچی کا دکھ کوئی محسوس نہیں کرسکتا وزیر اعظم نےآج اپنی توانائی کی ٹیم کراچی بھیجی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگرز فورس کو مبارکباد دیتا ہوں، ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا نمبر 8واں نمبرہے،اللہ نے ہمیں یہ طاقت دی ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے بہت اثرات آئے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہوا جبکہ گرمی بڑھی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دریاؤں کو بھی صاف کرنا ہے،درخت اگانے سے آلودگی بھی کم ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News