Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک اور خود کش حملہ ہے، سراج الحق

Now Reading:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک اور خود کش حملہ ہے، سراج الحق

سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے ایک اور خود کش حملہ ہے۔

گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی خدمت کے میدان میں آگئی ہے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر ظلم کر رہی ہے اور ظلم سے نجات کے لئے جماعت اسلامی احتجاج کر رہی ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا اس ضمن میں وزارت خزانہ سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 86 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے لائٹ ڈیزل 6 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ اب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 106 روپے 46 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگا جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 62 روپے 86 پیسے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Advertisement

یادرہے کہ اس سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی تھی۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کی تجویز کی گئی تھی۔

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضاف جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست رات بارہ بجے سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر