
پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بین الاقوامی جریدے نے بھی کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کہیں نہیں جارہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی کے اندرونی حلقوں اور نقادوں کے حوالہ جات کے ساتھ تبصرہ پیش کیا کہ عمران خان کی حکومت کو درپیش چیلنجز کی روشنی میں انتہائی کمزور اور ناتواں قراردیا جاتا رہا ہے۔
عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ اسمبلی تحلیل اور حکومت کے جانے کی باتیں بھی کئی بار ملک میں گردش کرتی رہیں لیکن اس کے باوجود خان کی وزارت مستحکم ہے۔
فارن پالیسی کے مطابق عمران خان اور فوج ایک پیج پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اندرونی خلفشار کے باعث رواں سال جون میں حکومت کے جانے کی باتیں ہوئیں، پی آئی اے پر ایک وزیر کا بیان اور پھر جہانگیر ترین کے شوگر ملز اسکینڈل سے کرپشن مخالف
عمران خان کو سخت پریشانی کا سامنا رہا ہے۔
میگزین نے مزید لکھا ہے کہ کورونا کی وبا اور انتہائی سنگین معاشی مسائل نے عمران خان کے اعصاب کا بھرپور امتحان لیا ہے تاہم وہ اب تک ثابت قدم ہیں اور ان کی ثابت قدمی اپوزیشن کے اندر متعدد بار تھوڑ پھوڑ کر چکی ہے۔
دوسری جانب فارن پالیسی میگزین نے عمران خان کو مدت پوری کرنے والا پاکستان کا پہلا وزیراعظم بھی قراردیدیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News