Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کرلی گئی ہے، دفتر خارجہ

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کرلی گئی ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کرلی گئی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ  گذشتہ روز بھارت کےمقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی و یکطرفہ اقدامات کو 400 روز مکمل ہو گئے ۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل عام جاری ہے۔ اگست میں بیس سے زائد کشمیریوں کا قتل عام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  بھارتی رہنما جو کہ کشمیریوں کے معیار زندگی کی بہتری کا دعویٰ کرتے تھے وہ کشمیریوں کے قتل عام،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کی بینائی چھیننے کے واقعات سے انکار نہیں کر سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  سیکریٹری خارجہ نے گذشتہ روز او آئی سی اور آج یورپی یونین سفراء کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر قسم کی آزادی صلب کی گئی ہے ، متعدد کشمیری گرفتار ہیں ۔  کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر سے کشمیر کی صورتحال کی مذمت کی جا رہی ہے۔ فروری 2020 کے دورہ پاکستان میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کو اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے مجبور کرے۔

ایل او سی کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا  کہنا تھا کہ  بھارت کی ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اب تک ان خلاف ورزیوں میں 17 نہتے شہری شہید اور 170 زخمی ہو چکے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ   وزیر خارجہ ایس سی او کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لیے ماسکو میں ہیں۔ وزیر خارجہ ایس سی او اجلاس کی سائیڈ لائن پر مختلف رہنماؤں اور ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  گذشتہ روز وزیر خارجہ کی تاجکستان کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  چین بھارت سرحدوں پر صورتحال ان ممالک کے درمیان معاہدوں اور امن کی خلاف ورزی ہے۔ چاہتے ہیں کہ بات چیت سے چین بھارت صورتحال کو باہمی معاہدوں کے مطابق حل کیا جائے۔

افغانستان سے متعلق زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے تسلسل سے کہا ہے کہ افغان امن عمل ایک سنجیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ فریقین افغان امن عمل کے اس نازک موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان افغانستان  میں قیام امن کے حوالے سے حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  بھارت مسلمانوں کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے کورونا کے خلاف قابو پانے پر توجہ دے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے بعد ان کی بیٹی کی پریس کانفرنس دیکھی ہے۔انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راء نے ان کے اہلخانہ کو پاکستان کے خلاف جاسوسی پر مجبور کیا اور  ناکامی پر انہیں زہر دے کر قتل کر دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سے بار ہا اس واقعہ کی شفاف تحقیقات،ایف آئی آر کی نقل کی فراہمی،اسٹاف ڈاکٹر کی رپورٹ اور نتائج پاکستان کو فراہم کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر