Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہیل انور سیال کے گھر پر چھاپہ، بول نیوز سے خصوصی بات چیت

Now Reading:

سہیل انور سیال کے گھر پر چھاپہ، بول نیوز سے خصوصی بات چیت
سہیل انورسیال

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم کی کارروائی کے معاملے پر بول نیوز سے خصوصی بات چیت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ نیب کو میرے گھر سے کچھ نہیں ملا ہے یہ سب میڈیا پر غلط بیانی کی جا رہی ہے اور صرف اتنا نہیں بلکہ پورہ دن میں اس بات کی تردید کرتا رہا ہوں کہ ان کو کچھ نہیں ملا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جن تین جگہوں میں چھاپہ مارا گیا ، ان میں سے دو مقامات میرے والد کے نام پر ہیں اور جن جائیداد پر چھاپہ مارا گیا ہے وہ میرے والد کی ہیں اور وہ حیات نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

نیب کا صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے گھرپر چھاپہ

صوبائی وزیرسہیل انور سیال کے گھر پر نیب ٹیم نے چھاپہ مار...

یاد رہے کہ آج قومی احتساب بیورو  نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لئے تھے۔

Advertisement

 ذرائع  کے  مطابق  نیب سکھر کی ٹیم نے لاڑکانہ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا  تاہم صوبائی وزیر وہاں موجود نہیں تھے۔

نیب ٹیم نے رہائش گاہ سمیت بیک وقت 2 مقامات پر چھاپے مارے، نیب ٹیم نے فرید آباد کے گاؤں اور دیگر2 مقامات  پر کارروائی کی۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران سہیل انور سیال کی رہائش گاہ سے نیب حکام نے اہم دستاویز ات حاصل کر لیں، چھاپہ مار کارروائی ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس دوران پولیس کی نفری بھی معاونت کے لیے موجود رہی۔

کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، سہیل انور سیال بارشوں سے متاثرہ ضلع بدین کے دورے پر موجود ہیں۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 بلاول بھٹوکی استعمال کی گئی زبان کی مذمت کرتےہیں، بیرسٹرگوہر
شہید ایس ایس جی کمانڈو میجر بابر خان آبائی علاقے میں سپردخاک
اسلام آباد ہائیکورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت منظور
‘کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم انکی پگڑیوں کی فٹبال بنائینگے‘
اپوزیشن رونا دھونا چھوڑے اور عوامی مسائل پر بات کرے، بلاول بھٹو
مریم نواز نے ایجوکیشن ریفارمز کے 5 سالہ پلان کا شیڈول طلب کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر