صدر آزاد کشمیر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر بول نیوز سمیت مختلف میڈیا ہاؤسز کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی جانب سے بول نیوز سمیت مختلف میڈیا ہاؤسز کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بول نیوز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کو اجاگر کرنے اور آزاد کشمیر سے بھارتی مظالم کیخلاف جدوجہد کو بھرپور کوریج دی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ بول نیوز کی اہل کشمیر سے جذباتی وابستگی اور مسئلہ کشمیر کو ادارتی پالیسی میں سرفہرست رکھنا قابل ستائش ہے۔
یاد رہے کہ بول کی جانب سے ایوارڈ نمائندہ بشارت مغل نے وصول کیا گیا ہے جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میں میڈیا ہاوسسز کے ملکی، بین الاقوامی اور ریاستی میڈیا کے نمائندگان کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News