Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیادتی کے مجرم کو عبرت ناک سزا دینے کیلئے سخت قانون لانے پر کام کر رہے ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

زیادتی کے مجرم کو عبرت ناک سزا دینے کیلئے سخت قانون لانے پر کام کر رہے ہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  زیادتی کے مجرم کو عبرت ناک سزا  دینے  کے لیے سخت قانون لانے پر کام کر رہے ہیں ۔

 پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ   موٹروے پر ایک ایسا حادثہ ہوا جس سے پورا ملک ہل گیا۔جب سے یہ حادثہ ہوا تب سے سوچ رہا ہوں کہ اس پر سخت قانون لایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیسز بہت کم رپورٹ ہوتے  ہیں۔ جنسی زیادتی سے متاثرہ افراد کی  پوری زندگی تباہ ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیسنگ رجسٹریشن کے نظام پر کام کر رہے ہیں، پوری دنیا میں جنسی زیادتی کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے، مجرم عابد  جنسی زیادتیوں کے متعدد کیسز میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر ان مجرموں کو پکڑ بھی لیا جائے تو انہیں سزا دینا آسان نہیں ہے۔  جس طرح کے ثبوت اکٹھے کرنے ہوتے ہیں وہ بہت مشکل مرحلہ ہے، گواہان اور شواہد کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم اتنا سخت قانون لانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ مجرم کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ ایف اے ٹی ایف بل  کو کرپشن بچانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

کورونا وباء سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ   جس طرح کورونا میں سے پاکستان نکلا کوئی یہ امید نہیں رکھ رہا تھا ۔  دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان سے سیکھو کہ وہ کورونا سے کیسے نکلا۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اب کیسز بھی کنٹرول میں ہیں اور ہم نے معیشت بھی بچا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری معیشت پر اگر پریشر بڑھتا تو بہت برے حالات ہوتے، مجھے تو امید تھی کہ اپوزیشن ہمارے اقدامات کی تعریف  کرے گی لیکن میرے دل میں اپوزیشن کے لیڈران پر جو خدشہ تھا وہ پورا ہوگیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے سب کو علم ہونا چاہیے کہ گرے لسٹ ہمیں وراثت میں ملی ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ایف اے ٹی ایف  کے بلیک لسٹ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان پر پابندیاں  لگ جاتیں اور بیرون ممالک سرمایہ کاری رک جاتی۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہے کیونکہ پیسہ گراوٹ کا شکار ہے، بجلی، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مزید مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
کراچی؛ بچیوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم کی تہلکہ خیز ابتدائی تفتیشی رپورٹ
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر