Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان کا سینیٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی امداد کا اعلان

Now Reading:

جاپان کا سینیٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی امداد کا اعلان

جاپان کی اسلام آباد میں سینیٹیشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 4.7 ملین امریکی ڈالرز کی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جاپانی سفارت خانے کے مطابق جاپان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو 500 جاپانی ین تقریبا 4.7 ملین امریکی ڈالرز کی فراہمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اس امدادی رقم سے دارلحکومت میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری اور جاپان سے کچرا ٹھکانے لگانے والی گاڑیاں منگوائی جائیں گی اس حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

معاہدے پر جاپانی سفیر متسودا کونی نوری اور وزارت اقتصادی امور کے سیکریٹری ڈاکٹر نور احمد نے دستخط کر دیئے ہیں۔

جاپانی سفارت خانے نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد وفاقی دار الحکومت میں کمیونٹی انفراسٹرکچر، ٹھوس کچرا اکٹھا کرنے اور سوشل سیکیورٹی سمیت متعدد امور کی ذمہ دار ہے۔

Advertisement

آبادی میں تیز رفتار اضافہ اور  شہری توسیع کے باعث  اسلام آْباد میں یومیہ 550 سے 600 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہےجس میں 60 فیصد کچرا گھروں میں پیدا ہونے والا کچراء شامل ہےامدادی پروگرام کے تحت گاربیج کومپیکٹر، اسکپ لفٹنگ وہیکل اور سیویر جٹ سکنگ مشین سمیت دیگر خصوصی گاڑیاں ایم سی آئی کو فراہم کی جائیں گی۔

اس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں سینیٹیشن مسائل کا خاتمہ اور دارلحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

اس حوالے سے جاپانی سفیر متسودا کونی نوری نے کہا کہ جاپان میں اسکول کے طلبہ اپنی جماعت کے کمروں کو روزانہ صاف کرتے ہیں، ہر خاندان کچرے سے دوبارہ قابل استعمال مواد کو علیحدہ کرتا ہے، مقامی حکومتیں مقررہ وقت پر مقررہ جگہ سے کچرا اکٹھا کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کی چھوٹی چھوٹی کاوشیں اور حکومت مل کر اپنے رہنے کے ماحول کو صاف رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جاپان نے پانی، سینیٹیشن، صحت عامہ،  تعلیم،  قدرتی آفات سے بچاو جاپانی حکومت کی ترجیح ہیں۔

متسودا کونی نوری کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
سندھ کے سرکاری گوداموں سے 4 ہزار ٹن گندم چوری ہونے کا انکشاف
موجودہ سیاسی صورتحال کا حل کیا ہے؟ رہنماؤں نے بتادیا
حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کو معطل کرنے کا حکم
وزیراعظم کی خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر