ریکوڈک معاملے پرپاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی جانب سے بڑی کامیابی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ریکوڈک کیس میں عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے خلاف چھ ارب ڈالرز جرمانے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی فورم انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا ہے جو کہ ریکوڈک معاملے پرپاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔
ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت اب 2021 میں ہوگی جبکہ اس سے قبل اپریل 2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پر ہوئی تھی۔
یاد رہےے کہ عدالتی ٹریبونل نےجولائی 2019 میں آسٹریلوی کمپنی ٹیتھیان کےحق میں فیصلہ دیا تھا جس کے متعلق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے بتایا گیا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News