
لنک روڈ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا اور اس کی گرفتاری کےلئے چھاپے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم کی اہلیہ نے عابد سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بتا یا ہے کہ عابد کے ساتھ گھرسے نہیں بھاگی بلکہ خوف کے باعث گھر چھوڑا۔
ملزم کی اہلیہ بشریٰ نے بتا یا کہ عابد کہاں ہے مجھے علم نہیں، گجر پورہ واقعےکے بعد خوف کے مارے گھر سے بھاگ گئی، میں عابد کے ساتھ گھر سے نہیں بھاگی ، گھر سے بھاگ کر مانگامنڈی میں روپوش ہوگئی تھی۔
واضح رہےکہ گذشتہ روز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا اور اہلیہ بشریٰ سے تفتیش رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News