
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں چھ ماہ کے بعد دوسرے مرحلے میں مڈل اسکول تعلیمی سرگرمیوں کےلئے کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سے مڈل اسکول کھل گئے جبکہ سندھ میں چھٹی سے آٹھویں تک کی کلاسیں 28 ستمبر سے شروع ہوں گی ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں چھٹی تا آٹھویں جماعت کی پڑھائی شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
این سی او سی کی اجازت کے بعد سے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں آج سے دوسرے مرحلے میں اسکول کھول دیئے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News