Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میڈیا فرعون میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Now Reading:

میڈیا فرعون میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

عدالت کی جانب سے میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار جنگ و جیو کے مالک ملزم میر شکیل کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب تفتیشی افسر ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمد رپورٹ پیش نہیں کر سکا تاہم آئندہ سماعت پر ملزم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ نیب کی طرف سے میر شکیل، نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

اس ضمن میں نیب کا کہنا تھا کہ ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے تھے جبکہ ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986ء کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

ملزم میر شکیل نے نوازشریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں۔

ملزم میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروا لئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر