Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ افغانستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کا موقع ہے، برطانوی ہائی کمشنر

Now Reading:

یہ افغانستان کو پرامن اور محفوظ بنانے کا موقع ہے، برطانوی ہائی کمشنر

برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹرکرسچن ٹرنر نےاپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ افغانستان کو پہلے سے زیادہ پرامن اور محفوظ بنانے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں آج پشاور کے پہلے دورے پر آیا ہوں برطانوی امداد سے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کی جا رہی ہے۔

کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور خیبرپختو‍خواہ صوبے کے مابین مزید تعاون کے مواقع دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ خیبر پختونخواہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، کورونا اور سیلاب میں مدد جاری رکھے گا کیونکہ یہ افغانستان کو پہلے سے زیادہ پرامن اور محفوظ بنانے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے خواتین کی شمولیت اور ان کو بااختیار بنانا ضروری ہے، لڑکیوں کی بارہ سالہ تعلیم بہت ضروری ہے۔

Advertisement

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان تمام شعبوں میں اگر تعاون کیا جائے تو معیشت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر