
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پر امید ہوں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کیلیے پیکج کا اعلان ہوناچاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےاپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کبھی کبھاروفاقی حکومت کی نیت پر شک ہوتاہے ، وزیراعطم نےماضی میں بھی کراچی کیلیے162ارب روپےکے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیاتھا لیکن ابھی تک یہ ترقیاتی پیکج کراچی تک منتقل نہیں کیاگیا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کیلیے بجلی کے نرخوں میں 2روپےسے زائدفی یونٹ کاکردیاگیاہے،کیا یہ ہے وہ خوشگوارتبدیلی؟ جس کیلیے پی ٹی آئی نے کراچی والوں سے ووت لیاتھا ، کیا یہ ہے وہ تبدیلی جس کیلیے وزیراعظم کراچی سے منتخب ہوئے تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اعلان کچھ کرتے ہیں اور کام کچھ اور کرتے ہیں ، کراچی کیلیےبجلی کے نرخوں میں اضافہ قابل تشویش ہے ، کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کو فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیےاور اس فیصلے کو واپس لیناچاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News