
سینیٹ کے اجلاس میں ایم کیو ایم رہنما سینیٹرعتیق شیخ اور ن لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کے خطاب کے دورن بد نظمی ہوئی، وقفہ سوالات کے دوران مشاہد اللہ کے سوال پر ایم کیو ایم رہنما عتیق شیخ نے شور شرابا کیا اور کہا کہ یہ لوگوں کی عزت خراب کرتے ہیں، میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں ، انہیں ایوان سے باہر نکالیں ۔
مشاہداللہ نے کہا کہ میں نے پچھلے اجلاس میں بھی تمہیں کچھ نہیں کہا تھا، تم لوگوں کے قاتل ہوں، میں نے تو صرف نمونہ کہا تھا۔
عتیق شیخ نے جواب دیا کہ تمہیں تمیز نہیں ہے اور چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ مشاہد اللہ کو باہر نکالیں۔
ن لیگی سینیٹرمشاہد اللہ نے کہا کہ تم بدمعاش ہو، میں تمہارے دانت توڑ دوں گا۔ میں بات کر رہا ہوں یہ پنگے لے رہا ہے اس کو خاموش کرایا جائے۔
عتیق شیخ نے ن لیگی سینیٹر سے کہا کہ میں تمہیں چھوڑوگا نہیں۔
مشاہد اللہ نے جواب دیا کہ جا تو میرے خلاف جا کے ایف آئی آر کروا دے۔
اس دوران چیئرمین سینیٹ دونوں اراکین کو خاموش کراتے رہے اور نامناسب الفاظ حذف کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News