
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب کو ہٹانے کی وجہ کابینہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔
اس موقع پر کابینہ اراکین نے کہا کہ آئی جی پولیس کی نیت ٹھیک ہوسکتی ہے لیکن ڈیلیور کرنا بھی ضروری تھا۔
کابینہ اراکین کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی کو وزیراعلیٰ کے اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے ۔بطور پولیس افسر آئی جی کو وزیراعلیٰ کے احکامات کی تعمیل کرنا چاہیئے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی کے معاملے پر تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
معاون خصوصی شہزاد اکبر، شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News