Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 اہلکار سمیت سیکیورٹی گارڈز شہید

Now Reading:

کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 اہلکار سمیت سیکیورٹی گارڈز شہید

مکران کوسٹل ہائی وے پر  ٹاپ کے مقام پر او جی ڈی سی ایل  کے قافلے  پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکاروں سمیت 7 سیکورٹی گارڈز شہید ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر دہشت گرد حملے کی تفصیلات بھی جاری کر دیں ہیں۔

اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں او جی ڈی سی ایل کا قافلہ گوادر سے کراچی جا رہا تھا کہ جب کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کیا جس کا سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گرد حملے کا جواب دیتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے لوگوں کو محفوظ طریقے سے علاقے سے نکالنے میں کامیاب رہیں۔

اس سے متعلق آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایف سی بلوچستان کے سات بہادر اہلکار جان کی قربانی دے کر شہید ہوئے جبکہ سات سیکیورٹی گارڈز بھی جان کی قربانی دے کر شہید ہوئے ہیں۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد علاقے میں حملہ آور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

اس حملے سے متعلق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور معاشی ترقی کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کی ایسی کارروائیوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی ایسے حملے ہماری سیکیورٹی فورسز کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی جان کی قیمت پر مادر وطن کے دفاع کے لیئے پرعزم ہیں۔

 متعلقہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار عابد حسین، نائیک محمد انور، لانس نائیک افتخار احمد جبکہ سپاہی محمد نوید، لانس نائیک عبدالطیف، سپاہی محمد وارث، سپاہی عمران خان کے نام شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر