Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقی یافتہ ملکوں کی خوشحالی کا راز قانون کی حکمرانی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ترقی یافتہ ملکوں کی خوشحالی کا راز قانون کی حکمرانی ہے، وزیراعظم
PM addressed in seminar All Pakistan Insaaf Lawyers Forum in Convention

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ملکوں کی خوشحالی کا راز قانون کی حکمرانی ہے لیکن جہاں حکمرانوں نے کرپشن کی اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھا وہ قومیں تنزلی کا شکار ہوئیں ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ  ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اس لئے اپوزیشن کو حکومت گرانے کی جلدی ہے۔

اس سے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مسئلہ جمہوریت نہیں کرپشن کا مال بچانا ہے اور اگر جمہوریت کا مسئلہ ہو تو سب سے بڑی جمہوری مثال میں خود ہوں کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان پہلی دفعہ پانچ حلقوں سے منتخب ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ بات حق ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا ہے اور قائداعظم کے نظرئے پر چل کر ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ مسلمان معاشرہ ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی مثالی بنا تھا کیونکہ ریاست مدینہ میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تھا اور قانون کی بالادستی کے بغیر خوشحالی ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ان تمام خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی ہے۔

خطاب کے دوران عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کچھ عناصر خود کو قانون کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے ہیں کیونکہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ جومرضی کریں ان سے کچھ پوچھا نہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ عناصر عدالتوں کے فیصلوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے ہیں اور پیغام دیتے ہیں کہ یہ خاص طبقہ ہے جن پر کسی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرنے کا خواب دیکھنے والے ناکام ہونگے کیونکہ یہ تمام لوگ مل کر بھی احتجاج کرلیں تو انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا نظریہ اپنی کرپشن کو بچانا ہے، باہر جانے کیلئے بیماری اور منت سماجت کا راستہ اختیار کیاگیا اور لندن کی ہوا لگتے ہی نیا نوازشریف سامنے آگیا جبکہ نوازشریف نے آج تک اپنی دولت اور اثاثوں کے بارے میں کوئی مصدقہ دستاویز نہیں دی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ کتنی حیرانی کی بات ہے کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کے پاس ثبوت کیلئے کچھ نہیں ہے جبکہ میں نے سپریم کورٹ میں اپنے تمام اثاثوں کی تفصیل پیش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر