کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 اہلکار سمیت سیکیورٹی گارڈز شہید
مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹاپ کے مقام پر او جی ڈی...
وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کی خدمات کو خراج تحسین اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل قافلے پر دہشت گرد حملے کی تفصیلات بھی جاری کر دیں ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بڑی تعداد میں دہشت گردوں نے قافلے پر حملہ کیا جس کا سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گرد حملے کا جواب دیتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کے لوگوں کو محفوظ طریقے سے علاقے سے نکالنے میں کامیاب رہیں۔
اس سے متعلق آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایف سی بلوچستان کے سات بہادر اہلکار جان کی قربانی دے کر شہید ہوئے جبکہ سات سیکیورٹی گارڈز بھی جان کی قربانی دے کر شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جس کے بعد علاقے میں حملہ آور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News