
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کے معاملے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں بجلی اور گیس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور سردیوں میں متوقع گیس بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے بھی مشاورت کی گئی۔متوقع گیس بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News