Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر  نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کورونا وباء کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور گہرے دو طرفہ تعلقات موجود ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ  برطانیہ، پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے متمنی ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کو  بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے مستقل حل  کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ  پاکستان نے جس حکمت عملی سے کورونا وبا ءکے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے  افغانستان میں قیام امن  کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو  بھی سراہا۔

دوران ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم  اور سیاحت  کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔

 برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو سراہتے ہوئے، اپنے حالیہ دورہ ء شمالی علاقہ جات سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔a

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر