
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں سارا انتظامی ڈھانچہ ہی بکھرا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صورتحال ایسی نہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو برداشت کیا جا سکے۔
مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں اضطراب اور بے چینی کی صورتحال ہے اور ملک میں کوئی حکومت نہیں سارا انتظامی ڈھانچہ ہی بکھرا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال ایسی نہیں کہ نیب کو برداشت کیا جا سکے اب ہم جیلوں کی طرف رخ موڑنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News