
لاہور موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اور سی ٹی ڈی نے ملزم عابد کو 33 روز بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا۔
ذرائع کے مطابق دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے ملزم عابد کی گرفتاری کو باعث اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سخت ترین مثالی سزا ملنی چاہئے۔
Advertisement
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement