ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج
لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے...
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے ،سازگار ماحول اور کشمیریوں کی شرکت کے بغیر مذاکرات نا ممکن ہیں ۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے ۔ہم تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں تاہم بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا اور کشمیریوں کی شرکت کے بغیر بامقصد مذاکرات ناممکن ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جن شرائط کا ذکر کیا ہے بھارت سنجیدہ ہے تو ان پر عمل کرے اور مقبوضہ کشمیر کا غیر انسانی محاصرہ بند کرکے سیاسی قیدی رہا کیے جائیں ۔اس کے علاوہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے ۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر بڑی حد تک عمل کر لیا ہے 27 میں سے 21 شرائط کو پورا کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف آئندہ فروری میں بھارت کے میوچل ایویلیوایشن ریوئیوو میں 44 بھارتی بینکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ میں ملوث ہونے کا جائزہ لے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بارہا کہہ چکا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News