Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بیانات پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج

Now Reading:

بھارتی بیانات پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج
دفتر خارجہ

بے بنیاد بھارتی الزامات پر پاکستان نے شدید رد عمل دیتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے دفتر خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزارت خارجہ کے بیانات پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزامات بے بنیاد ہیں ناگ روٹا حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام بھارتی شرارت کے سوا کچھ نہیں ہے، بھارتی ناظم الامور کو بتادیا گیا حکومت پاکستان کی نظر میں الزامات بے بنیاد اور بلا ثبوبت ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں اپنی ریاستی دہشت گردی سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا اندرون بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان پر الزام تراشی سے واقف ہےاب کسی فالس فلیگ آپریشن یا منصوبہ کے تحت حادثہ میں پاکستان کو ملوث کرنا لاحاصل ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ امید ہے بھارت اب غلط اندازوں پر 2019 والی غلطی نہیں دہرائے گا پاکستان بھارتی دہشت گردی سے متعلق پہلے ہی دنیا کو ناقابل تردید شواہد دے چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر