
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان نے غیر ملکی قبضہ و متنازع علاقوں میں عوام پر ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان ممکت اجلاس میں شرکت کی جبکہ اجلاس آج ویڈیو فارمیٹ میں منعقد کیا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس نے ایس سی او سربراہان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
پارلیمانی سیکرٹری نے پاکستان کے لیے ایس سی او کی اہمیت، علاقائی امن و استحکام، علاقائی شراکت داروں سے باہمی منسلکی اور قریبی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عندلیب عباس نے ایک محفوظ ہمسائیگی کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی پارلیمانی سیکرٹری نے دہشت گردی کی اس کی تمام اشکال میں مذمت کی پارلیمانی سیکرٹری نے غیر ملکی قبضہ و متنازع علاقوں میں عوام پر ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کی۔
پارلیمانی سیکرٹری نے اسلامو فوبیا اور نیو نازی سے متاثرہ انتہا پسندی اور نسل پرستی کے واقعات پر خبردار کیا جبکہ پارلیمانی سیکرٹری نے کوویڈ 19 وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے قریبی تعاون، معلومات اور مہارت کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News