
وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے جائزہ اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کی مدد سے تیار روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کی رپورٹ پیش کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہا اور وفاقی وزیر فخر امام کو آٹے کی مناسب قیمتوں میں دستیابی پر لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News