کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے بیس سے زائد ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی عائد کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔
اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا نیا سرکولر بھی جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں مہمانوں اور ملاقاتیوں پر بھی پاپندی عائد کی گئی ہے۔
اس ضمن میں اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہاسمبلی سیکریٹیریٹ، کے ساتھ سپیکر ہاوس، اور ایم پی اے ہاسٹل میں بھی ملاقاتیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
یاد رہے کہ پابندی کرونا وائرس کے دوسرے لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے لگا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News