وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے دس ہزار میٹرک ٹن فی دن کے وعدے کے برعکس محض چھ ہزار میٹرک ٹن گندم کا اجراء کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دوسرے صوبوں کی نسبت سندھ کی جانب سے گندم کے اجراء میں تاخیر بھی ہوئی ہے۔
Sindh govt has released wheat at around 6,000 mt/day despite its promise to release 10,000. It also started its releases late in season compared to other provinces. Ppl in Sindh purchasing expensive flour compared to other parts of country due to lower releases by Sindh Govt.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 30, 2020
حماد اظہر نے کہا کہ کم اجراء کے باعث سندھ کی عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کی قیمت 22 اکتوبر کو ایک ہزار چھتیس روپے سے 26 نومبر کو صرف نو سو نواسی روپے پر آگئی، یہ کمی اور بھی زیادہ ہو سکتی تھی اگر سندھ نے بھی قیمتوں میں پنجاب جتنی کمی کی ہوتی۔
انہون نے بتایا کہ پنجاب میں بیس کلو آٹے کی قیمت آٹھ سو ساٹھ روپے ہے، ملک بھر میں اوسطاً قیمت نو سو نواسی روپے جبکہ سندھ میں یہ اوسط تقریباً ایک ہزار اکسٹھ روپے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News