Advertisement
Advertisement
Advertisement

جی بی کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، شبلی فراز

Now Reading:

جی بی کے عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہن  ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے تحریک انصاف  کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز  کا پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہنا تھا کہ  گلگت بلتستان انتخابات کی مہم میں سب جماعتوں نے حصہ لیا لیکن  جی بی کے عوام نے تحریک انصاف  کے حق میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ   اپوزیشن جماعتوں نے اپنے دور میں جی بی کے مسائل کے حل کےلیے کچھ نہیں کیا،جی بی کے عوام اپوزیشن سے خوش نہیں ہیں۔ اپوزیشن خود دھاندلی کا الزام لگا کر شکست مان چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن  جیتیں گے۔ میڈیا اپوزیشن کے ڈھونگ کو بے نقاب کرے جو ابھی سے دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  اپوزیشن وہی الیکشن درست مانتی ہے جس میں وہ جیتیں، ججز وہ اچھے  ہیں جو ان  کے حق میں فیصلہ  دیں۔

Advertisement

شبلی فراز نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان 22سال کی جدوجہد کے بعد اقتدار میں آئے  ہیں۔ ان کی قیادت میں کورونا کے باوجود معاشی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے، اشیاء کی قیمتوں میں کمی  کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھارتی کوششیں پہلے کی طرح ناکام  ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر